۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
تصاویر خبرنگاران افتخاری حوزه‌نیوز از اربعین امسال-5

حوزہ / جامعۃ الزهرا (س) کی استاد نے اربعین واک کو اسلام کی طاقت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا: اربعین و چہلم حسینی (ع) پہلے سال سے ہی بہت اہمیت کا حامل تھا اور پہلے اربعین کی خاصیت یہ تھی کہ اس نے پیغام عاشورہ کو دنیا تک پہنچایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے ایک رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے محترمہ مریم اسماعیلی نے کہا : رہبر معظم انقلاب اسلامی اربعین کی اہمیت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ "حقیقت میں اربعین کا سلسلہ قابل توصیف نہیں ہے"۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم کے بیانات کو دیکھتے ہوئے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ تحریک حسینی کو اجاگر کرنے کے لئے خداوند متعال نے اس دن یعنی اربعین کے دن یاد حسین علیہ السلام کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔اگر شہداء کی آنے والی نسلیں ان کے شہادت کے کارناموں اور اس کے اثرات کے تحفظ پر توجہ نہ دیں گی تو وہ شہادت جیسی عظیم عبادت کے نتائج سے محروم رہ جائیں گی۔

جامعۃ الزهرا(س) کی استاد نے اربعین حسینی (ع) کو ایک درسگاہ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ اربعین حسینی (ع) ہمیں جو سبق سکھاتی ہے وہ یہ ہے کہ حق اور شہادت کی یاد کو دشمنوں کے پروپیگنڈوں کے مقابلے میں زندہ رکھا جائے۔

محترمہ مریم اسماعیلی نے کہا: رہبر معظم کے فرمان کے مطابق مسلمانوں کی طاقت کی ایک زندہ مثال جسے آج دنیا دیکھ رہی ہے، اربعین واک ہے۔ وَ اَعِدّوا لَهُم مَا استَطَعتُم مِن قُوَّة۔

انہوں نے مزید کہا: "اربعین مارچ اسلام کی طاقت ہے ، یہ حق کی طاقت ہے ، یہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی طاقت ہے۔ اربعین و چہلم حسینی (ع) پہلے سال سے ہی بہت اہمیت کا حامل تھا اور پہلےدن سے ہی جب اربعین حسینی (ع) کا سلسلہ شروع ہوا تو اس وقت بھی اربعین کی اہمیت اسی طرح تھی جس طرح آج ہے۔

حوزہ علمیہ کی اس استاد نے کہا: پہلے اربعین کی خاصیت یہ تھی کہ اس نے پیغام عاشورہ کو دنیا تک پہنچایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .